• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپریس وے کے کورال تا روات حصے پر ترجیحی کام کا آغاز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک موثر قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسپریس وے کے کورال تا روات تک منصوبے کے حصے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج پر کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔ ریلوے پل، بھنڈر پل اور سواں پل کا کام ابھی جاری ہے۔ ایک پالیسی کے تحت کورنگ تا سواں تک ایکسپریس وے پر سی ڈی اے ایف ڈبلیو او کے ذریعے2.23 بلین کی لاگت سے کام کر رہی ہے۔ اس میں پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج کے ساتھ 1.93 کلومیٹر سڑکیں، سروس روڈز شامل ہونگی۔ اس منصوبے میں چار لینز ہونگی۔2لینز ہیوی ٹریفک کیلئے جبکہ2جبکہ عام ٹریفک کیلئے 2سروس لینز مختص ہونگی۔ منصوبے کے آخری مرحلے میں سواں پل کی تعمیر شامل ہے جو جون2022 ء میں پی ایس ڈی پی کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا جائیگا جبکہ ڈی ایچ اے انٹر چینج کی تعمیر ڈی ایچ اے اتھارٹی کریگی۔ اس طرح اسلام آباد ہائی وے شروع سے آخر تک ٹریفک کی روانی کا مسئلہ30 جون 2023ء تک ختم ہو جائیگا۔ شہریوں نے کورنگ پل پر تعمیراتی کام کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اسکی وجہ سے یہ پوائنٹ ٹربل پوائنٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ اور سریا کے ریٹس بڑھنے کی وجہ سے سی ڈی اے اور تعمیراتی فرم کے درمیان ریٹس کا تنازع بھی تک طے نہیں ہوسکا۔
اسلام آباد سے مزید