• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بندروں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے بعد متعدد بندر بھاگ گئے۔

امریکی ریاست پینسلوانیا میں 100 بندروں کو لے جانے والا ٹرک موٹروے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرایا تو بندروں کو فرار کا موقع مل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو زیادہ تر بندر ٹرک میں ہی موجود تھے تاہم کچھ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

بندروں کو کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں فلوریڈا کی ایک لیبارٹری میں تجربات کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

پولیس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ بندر گھسنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور بندروں کی اطلاع پولیس کو دیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید