اسوس گیمنگ کمپنی کے روگ فلوزیڈ Rog Flow Z 1313 کو کیمنگ کے لیے طاقت ور ٹیبلٹ قرار دیا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ہیوی ڈیوٹی گیمز کھیلنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں ،اس کی خا ص بات یہ ہے کہ اس کولیپ ٹاپ کی طر ح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹیبلٹ کسی بھی پوزیشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
اس کی ایک الگ بات یہ ہے کہ اس کے اوپر حصے پر ایک خانہ بنایا گیا ہے ،جس کی مدد سے اندر کے سسٹم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ٹیبلٹ میں انٹیل کی 12700h چپ آئی سیون 2.3ghz، ایک ٹیرابائٹ (1000 گیگا بائٹس) ایس ایس ڈی، 16 جی بی ریم اور 60hz 500 نِٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ اس کی اسکرین 13 انچ کی ہے جو 2160-3840 ڈسپلے کو سپورٹ کرتی ہے۔
علاوہ ازیں ٹیبلٹ میں کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے ایچ ڈی آر ویڈیو شوٹ کی جاسکتی ہے۔ کمپنی نے ٹیبلٹ کے ساتھ 100 واٹ کا ایڈآپٹر فراہم کیا ہے۔فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ،اُمید کی جاری ہے کہ بہت جلد اس کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔