• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومیکرون کی علامات میں فلو، زکام نمایاں ہیں

اسلام آباد (طارق بٹ) اومیکرون کورونا وائرس کا نہایت تیزی سے پھیلنے والا ویریئنٹ ہے۔ یہ فلو اور نزلے کی طرح کوئی سنگین وبا نہیں ہے اس سے چند ہی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں اور لوگوں کو اسپتال داخل ہونا پڑا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وبا گزشتہ ویریئنٹس کے مقابلے میں زیادہ سرعت سے پھیلتی ہے۔

اومیکرون جسم کے بالائی نظام تنفس کو متاثر کرتا جہاں وہ بڑھ کر دیگر لوگوں پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر شازلی منظور کے مطابق اگر کسی کو نزلہ یا فلو ہوجائے تو یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے آیا یہ عام زکام ہے یا مریض اومیکرون میں مبتلا ہے۔

ایک اور ماہر ڈاکٹر کلیم چوہدری نے بتایا کہ ویریئنٹ ڈیلٹا براہ راست پھیپھڑوں پر اثرانداز ہوتا ہے، بروقت رجوع کرلیا جاتا ہے تو اومیکرون زیادہ مضر ثابت نہیں ہوتا۔ڈاکٹر کلیم نے کہا کہ اگر لوگ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تو وبا کے پھیلائو پر قابو پایا جاسکتا ہے۔