• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سال میں کوئی ایسی چیز نہیں ہوئی جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہو، شائق عثمانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ تین سال میں بالکل کوئی ایسی چیز نہیں ہوئی جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری ہوئی ہو،نواز شریف جیل میں جائے یا نہ جائے کسی کو کیا دلچسپی ہے.۔//..

یہ بہت سرپرائزنگ ہے مجھے تو بڑا افسوس ہوتا ہے کہ عمران خان بڑے سمجھدار آدمی ہیں اس قسم کی باتیں اگر انہوں کی ہیں تو یقیناً ان کو زیب نہیں دیتا۔جو دنیا میں ہوتا ہے آپ کو مجھے اپنے بچوں پر تو کوئی کنٹرول نہیں ہے اگر ہمارے بچے کہیں جاتے ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔میری بیٹی انگلینڈ میں بیٹھی ہے میں تو نہیں چاہتا کہ وہ انگلینڈ میں بیٹھی رہے وہ یہاں آجائے ۔

ایشو یہاں پر صرف یہ ہے کہ بدقسمتی سے احتساب کی جو بات چیت کررہے ہیں عمران خان وہ بڑی اچھی بات ہے لیکن احتساب وہ صرف نواز فیملی کا احتساب کررہے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ جو کرپشن ہے ہماری سوسائٹی میں جو عام آدمی روز بروز اس کی زندگی میں مصیبتیں جو آتی ہیں جو کرپشن ہوتی ہے اس کا تو کوئی ازالہ نہیں ہوتاتو فائدہ کیا ہوتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید