• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 مارچ کے لانگ مارچ کیلئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ( ایوب نا صر ،خصوصی نامہ نگار) پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کا سربراہی اجلاس میں منگل کو (آج)سہ پہر تین بجےپاکستان مسلم لیگ (ن)سنٹرل سیکرٹریٹ چک شہزاد میں ہو گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف لندن سے جبکہ صدر شہباز شریف لاہور سے آن لائن اجلاس میں شرکت کرینگے،پی ڈی ایم کے ذریعے کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ، مہنگائی اور 23مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جا ئے گی ۔اجلاس میں جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمان،حا فظ حمد اللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے علا وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل ،جمیعت اہل حدیث کے پروفیسر ساجد میر ،جمعیت علما ئے پاکستان کے شاہ اویس نورانی ،نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ ،پشتون ملی پارٹی کے محمود خان اچکزئی ،قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیر پائو کی شرکت کے قوی امکانات ہیں۔اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سربراہی اجلاس کاا علامیہ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے سوالوں کے بھی جواب دیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید