• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی کمپنیوں نے ڈیوٹی فری آئل درآمد کرکےاربوں کمالئے، وجیہ الدین

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ ملکی آئل ریفائنریاں بند جبکہ غیر ملکی کمپنیاں ڈیوٹی فری پٹرول درآمد کر کے اربوں روپے اینٹھ رہی ہیں، ہمارے حکمران شاہ سے بڑھ کر شاہ کےسرٹیفائیڈ وفادار ہیں، ملکی آئل کمپنیوں کی موجودگی میں غیر ملکی کمپنیوں کی کوئی ضرورت نہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو درآمدی بل میں کمر توڑ اضافہ ہوا اس میں تقریباً 83 فیصد پٹرولیم مصنوعات سے متعلق تھا جبکہ ہماری پانچ میں سے تین آئل ریفائنریاں پچھلے دو ہفتے سے شٹ ڈاون کا شکار رہیں، چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے 2006ءاور 2016ءکے ورژنز میں بلا کسٹم ڈیوٹی چین سے پٹرول درآمد کرنے کی کوئی شق نہ تھی جبکہ موجودہ حکومت نے 2019ءکے اختتام پر 31 دسمبر 2024ءتک چین سے پٹرولیم درآمد کرنے کی مد میں کسٹم ڈیوٹی کا مکمل استثنیٰ جاری کر دیا جس کے نتیجے میں پچھلے دو سال میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 2 اعشاریہ 4 ارب لٹر پٹرول چین سے بلا کسٹم ڈیوٹی درآمد کیا اور 20 ارب روپے کا ونڈ فال منافع حاصل ہوا، اس میں بھی سب سے زیادہ یعنی 1 اعشاریہ 17 ارب لٹر کی درآمد کا فائدہ غیر ملکی آئل کمپنی شیل پاکستان کے حصے میں آیا، انہوں نے کہا کہ ہر قسم کا ڈائریکٹ فارن انوسٹمنٹ پاکستان آتا ہی نہیں ہے، ملکی آئل ریفائنریاں بند پڑی ہوں ، پٹرول درآمد کا بل آسمان سے باتیں کر رہا ہو ، دیگر تمام پٹرولیم درآمدات پر ہم 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھرنے کے پابند ہوں تو سوال تو بنتا ہے ۔

اسلام آباد سے مزید