• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان پاکستانی قوم کا درد رکھتے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی قوم کا درد رکھتے ہیں،عمران خان کا جینا اورمرنا پاکستان اور اپنی عوام کے ساتھ ہے جنہوں نے سامان اٹھا کر جانا تھا وہ لندن جا چکے ہیں، عمران خان بہادر لیڈر ہے جو ہر طرح کے مافیاز کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو مرضی ہو جائے عمران خان کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔