• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر سالگرہ اور دیگر تقریبات کی تحقیقات برطانوی پولیس کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر میں لاک ڈاؤن کے دوران تقریبات کے الزامات کی مجرمانہ تحقیقات کرے گی۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی 56ویں سالگرہ سرکاری رہائش گاہ پر 30 مہمانوں کے ساتھ منائی تھی۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے اسی روز اسکول کے دورے میں سماجی فاصلے کا پیغام دیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کئیر اسٹارمر نے بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جو قوانین بناتے ہیں وہ خود ان پر عمل نہیں کرتے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید