• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کا سپر کمپیوٹر تیزی سے ڈیٹا پروسیس کرے گا

نیویارک (جنگ نیوز )فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نے اعلان کیا کہ وہ اپنی ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے دنیا کے سب سے طاقت ور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کو لانچ کر رہی ہے۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا کہ کئی مشینوں پر مشتمل سپر کمپیوٹر اپنی موجودہ صلاحیت سے 20 گنا زیادہ تیزی سے تصاویر اور ویڈیوز کو پروسیس کر سکے گا۔کمپنی کے دو مصنوعی ذہانت کے محققین نے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہزاروں پروسیسرز سے بنائے گئے اس سپر کمپیوٹر کو ٹیکسٹ، امیجز اور ویڈیو کا ایک ساتھ تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس سے نئے اگمینٹڈ رئیلٹی ٹولز تیار کیے جائیں گے وغیرہ وغیرہ۔کمپنی کے محققین ایک ایسا مصنوعی ذہانت کا سسٹم بنانا چاہتے ہیں جو دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کئی مختلف زبانوں میں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو حقیقی وقت میں سمجھنے کی اجازت دے سکے۔
یورپ سے سے مزید