واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جوہری معاہدے اور دیگر مسائل پر براہ راست بات کرنے کے لیے اب بھی تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے یہ شرط نہیں رکھی ہے کہ وہ چار امریکیوں کو رہا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔اس سے قبل پیر کو وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔