• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسر کیلئے کمیشن پر منی لانڈرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی سرکاری آفیسر کے لئے کمیشن پر بے نامی اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کوئٹہ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے سامان کے کاروبار کی آڑ میں حوالے اور ہنڈی ،منی لانڈرنگ کرنے والے ملزم ہدایت اللہ ولد ملا حمداللہ کو گرفتار کرلیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ایک سرکاری ملازم آغا صابر کے لئے کمیشن پر منی لانڈرنگ کرتا تھا اور ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کو ایف آئی آئی آر نمبر 30/2021میں مطلوب تھا، حکام کے مطابق ملزم نے ہدایت آٹوز کے نام پر دو اکاؤنٹ کھول رکھے تھے جن میں سے ایک میں 83کروڑ روپے سے زائد کی مشکوک سرگرمیاں پائی گئیں تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ملزم کے اکاؤنٹ میں 36کروڑ سے زائد رقم آن لائن کیش ڈیپازٹ، ساڑھے 24کروڑ سے زائد رقم آن لائن ٹرانسفر، 12کروڑ سے زائد رقم انٹرنٹ فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے منتقل ہوئی تھی جبکہ زیادہ تر رقوم مختلف شہروں سے منتقل ہوگئی بعدازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ ایک بے نامی اکاؤنٹ ہے جو حوالہ ہنڈی ، منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کی جارہا تھا، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کے ملازم آغا صابر کے لئے بطور فرنٹ مین کام کررہا تھا جو اس وقت مفرور ہے اور اسکی تلاش جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید