• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ہیلتھ ورکرز“کیلئے دروازہ کھلا رکھیں، اپنے بچوں کے ”کل کو آج ہی بچالو“، جنگ گروپ کی آگہی مہم

کراچی (جنگ نیوز) بدلتے ہوئے حالات اور ہمارے خوابوں کے مستقبل کے درمیان کچھ ”دروازے“ ہوتے ہیں، جنہیں اگر کھول دیا جائے تو خوشیاں اور کامیابیاں ہمیں خوش آمدید کہتی ہیں اور ہمارے ہر دِن کو کامیاب بناتی ہیں لیکن اگر اس دروازے کو بند رکھا جائے تو قسمت کا فرمان کیا ہوگا یہ کوئی نہیں جانتا؟۔ اس لئے ”پولیو“ ہیلتھ ورکرز کیلئے اپنے گھر کا دروازہ کھلا رکھیں۔ یاد رہے کہ پولیو مہم ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے لہٰذا اس سنہری موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ گھر کے بڑوں کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پلا کر اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن (MKR)، جنگ، دی نیوز اور جیو ٹی وی نیٹ ورک (جنگ گروپ) کے تمام چینلز اور اخبارات میں انسداد پولیو مہم ”کل کو آج ہی بچالو“ کے عنوان سے شروع کردی گئی ہے جس کے ذریعے عوام کو آگہی فراہم کی جارہی ہے کہ وہ بچوں کو جلد از جلد پولیو کے قطرے پلا کر اُنہیں عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید