پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو اُن کی کھیل کے میدان میں واپسی پراظہارِمسرت کیا ہے۔
مومنہ مستحسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بسمہ معروف کی ماں بننے کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ’آپ کو ایک بار پھر خوش آمدید، کپتان!‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ آپ کے اگلے دور کو دیکھنے کی منتظرہوں !‘
خیال رہے کہ بسمہ معروف زچگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے مطابق چھٹیوں پر تھیں، ان کی غیر موجودگی میں جویریہ خان نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ۔
تاہم، بسمہ معروف ماں بننے کے بعد ایک بار ایکشن میں آئیں اور انہوں نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں اپنی فٹنس اور مہارت ثابت کی اور انہیں ٹیم میں شامل کرتے ہوئے دوبارہ کپتان بھی بنا دیا گیا ہے۔