• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: پٹرول کی قیمت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے حکومت نے کونسا اقدام کیا؟

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے جاپان کی حکومت نے پہلی بار پٹرول کی قیمت کو بڑھنے سے روکنے کے لیے پٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت جاپان نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت تیل کے تقسیم کنندگان کو زیادہ سے زیادہ جمعرات کے روز سے سبسڈی دی جائے گی۔

جاپان کے معیشت، اور صنعت کے وزیر ہاگی یودا کواچی نے منگل کی صبح صحافیوں کو بتایا کہ ’علاقے کے اعتبار سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرق پایا جاتا ہے، اس حکومتی اقدام سے تھوک قیمتیں کم رہیں گی جس کے باعث ہر علاقہ قیمتوں میں مزید اضافہ روک سکے گا۔‘

یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے، جب ریگولر پٹرول کی اوسط خوردہ قیمت حکومت کی مقرر کردہ حد 170 ین یا تقریبا 1.5 ڈالر فی لیٹر سے پیر کے روز تجاوز کر گئی تھی۔

اس پروگرام کے تحت، تیل کے تقسیم کنندگان تھوک قیمتوں میں کمی کریں گے، جس کے عوض انہیں بعد ازاں سبسڈی دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید