• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک چوتھائی کم

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں کورونا اب تیزی سے کم ہورہا ہے اور گزشتہ ہفتے کیسز میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے جس کے بعد اسکاٹش حکومت نے روزمرہ کی زندگی کو نارمل بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے ہیں۔ ایمپلائرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 جنوری سے ورکرز کو دفاتر میں کچھ وقت گزارنے کے لئے بتدریج مرحلہ وار واپس لائیں لیکن ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ کیسز میں کمی کے باوجود کورونا کی شرح ابھی بلند ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ایک دم دفتروں میں آنے سے انفیکشن کی شرح دوبارہ بڑھ سکتی ہے چند اندرونی مقامات مثلاً چرچ وغیرہ میں دو میٹر کی جسمانی دوری کی ضرورت میں بھی نرمی کر دی جائے گی جب کہ اسکولوں کے متعلق قواعد کا بھی غور سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء جن حضرات کی مکمل ویکسین ہو چکی ہےانہیں 11 فروری کے بعد ا سکاٹ لینڈ آنے کے بعد دوسرے روز لیٹرل فلو ٹیسٹ نہیں کرانا پڑے گا۔ نئی نرمیوں کا اسکاٹ لینڈ کے کاروباری حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے معیشت ٹورازم اور بین الاقوامی سفر میں اضافہ ہوگا۔
یورپ سے سے مزید