• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض جتوئی وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری، بیورو کریسی میں تبادلے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں،گریڈ 20کے آفیسر اور وزیر اعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ فیاض جتوئی کو وزیر اعلی سندھ کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ساجد جمال ابڑو کو سیکریٹری فنانس تعینات کیاگیا ہے۔گریڈ 20 کے افسر اور سیکریٹری بحالیات کے فرائض سرانجام دینے والے سعید احمد منگنیجو کو قاضی شاہد پرویز کی جگہ سیکریٹری داخلہ سندھ تعینات کیا گیا ہے جو کہ 27 جنوری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔حکومت سندھ کے سینئرافسر گریڈ 21 کے محمد حسن اقبال کو سیکریٹری انوائرمنٹ ،کلائیمینٹ چینج اینڈ کوسٹل بیلٹ،نورین بشیرکو سیکریٹری ہیومن رائٹس ، عدنان ارشد کو اسپیشل سیکریٹری ہوم ،سلیم راجپوت کو سیکریٹری سروسز،شفیق احمد مہیسرکو سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ ،اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاسنگ ڈپارٹمنٹ ،آصف جہانگیرکو سیکریٹری ریہیلیٹیشن، عبدالرحیم شیخ کو سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ،محمد عباس بلوچ کو سیکریٹری منارٹی افیئرز،حافظ عبدالہادی بلو کو اسپیشل سیکریٹری انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن ،ناصر عباس سومرو اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات،خالد محمود شیخ سیکریٹری ٹرانسپورٹ،محمد عثمان معظم اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاسنگ ٹائون پلاننگ زبیر پرویز احمد ڈی جی پرویشنل لوکل گورنمنٹ کمیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید