• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور طبقات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد گئے، لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔