• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن نے برطانیہ میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا، ندیم خادم

لیڈز (نمائندہ جنگ) سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم کا لیڈز سٹی کونسل کا دورہ کیااور لارڈمئیر کونسلر اصغر خان سےخصوصی ملاقات کی، لارڈ میئر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آنے والے معزز سیاستدان چاہے انکا کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق ہو ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور لیگی رہنما چوہدری ندیم خادم نے لارڈمیئر آف لیڈز کی طرف سے لیڈز سٹی کونسل کے دورے کی دعوت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تارکین وطن نے برطانیہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔چوہدری ندیم خادم کے دورہ لیڈز سٹی کونسل کے موقع پرسابق لارڈ میئر بریڈفورڈ راجہ غضنفر خالق،صغیر احمد پوٹھی،ساجد قریشی ،چوہدری حبیب اور کامران اقبال مغل بھی موجود تھے، جنکا کہنا تھا پاکستان سے آنے والے سیاستدان ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور ہم لارڈمیئر لیڈز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مثبت روایات کو فروغ دے رہے ہیں ۔لارڈمئیر آف لیڈز کونسلر اصغرخان نے چوہدری ندیم خادم اور انکے ہمراہ آئے وفد کے دیگر اراکین کو لیڈز سٹی کونسل کا تفصیلی دورہ کرایا اور مہمانوں کو لیڈز سٹی کونسل کی طرف سے خصوصی شیلڈز بھی پیش کیں، بعد ازاں معروف سماجی شخصیت کامران اقبال مغل نے سابق ایم پی اے ن لیگ چوہدری ندیم خادم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، اس موقع پرپیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی نائب صدر ساجد علی قریشی، تحریک انصاف کےسینئر رہنماچوہدری محمد حنیف ایڈووکیٹ ،چوہدری شبیرروپیال محمد رضوان جانی مغل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یورپ سے سے مزید