• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستور کے مطابق جماعت کا نام جے یو آئی پاکستان ہے‘مولانا شیرانی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ جے یو آئی کے دستور کے مطابق ہماری جماعت کا نام جمعیت علما اسلام پاکستان ہے اس نام میں چوری چپکے کسی بھی قسم کی ترمیم اور تبدیلی کا مقصد پارٹی کو ذاتی ملکیت اور پراپرٹی سمجھنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے ضلعی رابطہ دفتر کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2014 میں سکھر میں منعقد ہ مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس ہمارے ذمہ دار ساتھی نے کہا کہ جمعیت کا دستور ہمارے اکابر نے تقوی کی بنیاد پر بنایا تھا اب لوگوں سے تقوی رخصت ہوگیاہے تو ہمیں دستور کو بھی لوگوں کے مزاج کے مطابق خودغرضی مفادپرستی اور مادیت پسندی کی بنیاد پر بنانا چاہیے لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہم تک تسلسل کے ساتھ اپنے اکابر کی جانب سے جو سیاسی موقف پہنچاہے اس موقف کی بنیاد تقوی اور خوف خدا ہے تقوی اور خدا خوفی کسی بھی ترمیم اور ضرورت سے بالاتر امور ہیں یہ جماعت کی فکر کے اساسی اور محوری نکات ہیں۔
کوئٹہ سے مزید