• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ اجلاس میں موجود تھا، بل کی مخالفت میں ووٹ دیا ، سینٹر عمر فاروق کاسی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر نوابزادہ عمرفاروق کاسی نے سینٹ اجلاس میں اسٹیٹ بینک بل سے متعلق ان کے خلاف میڈیا میں چلنے والی جھوٹی خبروں کی مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ بل پر رائے شماری کے وقت میں اور میرے ساتھی سنیٹر حاجی ہدایت اللہ ایوان میں موجود تھے ہم نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا اور میراووٹ ریکارڈ کا حصہ ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے گذشتہ دنوں بلوچستان یونیورسٹی اور سرینا ہوٹل دھماکے کے حوالے سے سینٹ اجلاس میں جو تقریر کی تھی مذکورہ جھوٹی خبر اور پروپیگنڈہ اسی تقریر کا ردعمل ہے مگر میں سب پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کی جھوٹی خبروں کے ذریعے ہمیں مرعوب نہیں کیاجاسکتا ۔میرا اب بھی وہی موقف ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے ایف سی کو ہٹایا جائے اور سرینا ہوٹل دھماکے کی رپورٹ کو سامنے لایا جائے ۔تاکہ عوام کو حقائق معلوم ہوسکے۔ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی بڑی جماعتوں کے کئی اہم رہنما بل کی منظوری ایوان میں موجود نہیں تھے اس پر سب نے کیوں آنکھیں بند کررکھی ہیں اور ہمیں اجلاس میں شریک اور بل کی مخالفت میں ووٹ دینے کے باوجود کیوں جھوٹی خبروں کے ذریعے ٹارگٹ کیاگیا۔ جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی نے ہر فورم پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کی ہے اور ہم آئندہ بھی کسی دباؤ میں آئے بغیر حکومت و دیگر قوتوں کی عوام و پشتون بلوچ دشمن پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید