• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بڑی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کے بعد پاکستان انڈر19ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں119رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔ 276 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 157رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مہران ممتاز نے 29رنز بنائے۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 276 رنز اسکور کیے، ٹیوگ ویلی 71، کورے ملر 64،کیمبل کیلوے 47 اورکپتان کوپر کونولی 33 رنز بناکر نمایاں رہے، قاسم اکرم نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں ۔ آسٹریلیا سے پہلےافغانستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کر چکی ہے۔
اسپورٹس سے مزید