• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کادورہ چین تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا ، ہمایوں اختر

لاہور(نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا چین کا دورہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا ،دونوں ممالک نے بنیادی قومی مفادات کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے،پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے کہ جنوبیایشیا ء میں پائیدار امن خطے میں تزویراتی توازن کو بر قرار رکھنے پر منحصر ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی گیم چینچر منصوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کو یہ منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ چین اور اس کی قیادت کے وژن کے قائل ہیں ،چین کا کروڑوں کی تعداد میں عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کاوژن قابل تقلید ہے ۔
لاہور سے مزید