کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاون تھانے کی حدود بلدیہ نمبر 4 میں واقع موٹر شو روم میں اچانک آگ لگ گئی ،آگ لگنے کی وجہ سےیہاں موجود کار کےسی این جی سلنڈر میں دھماکہ ہوا،جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اطلاع ملنے پرپولیس اور فائربریگیڈنے موقع پرپہنچ کر شو روم کے مالک کے ہمراہ آگ پر قابو پالیا،جبکہ ریسیکو ٹیموں بھی طلب کرلیا گیا ، پو یس کے مطابق بلدیہ ٹاون میں واقع یونس نامی شخص فیضان آٹوز کے شوروم جو بند کیا ہوا تھا ، اس میں موجود ایک کار نمبر3 BAA 27 میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی تھی ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کےعملے نے موقع پر پہنچ کربروقت شوروم کےمالک ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا ، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید تفتیش جاری ہے۔