کراچی (اسٹاف رپورٹر/سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کا اہم اجلاس رواں ہفتے ہوگا جس میں دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم امور زیر غور آئیں گے ۔ دورہ پاکستان کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا ۔کرکٹ آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ میں مستقل چیئر کے امیدواروں پر بھی بات چیت ہو گی ۔ دریں اثنا آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گذشتہ چار برس سے کوچنگ کرنے والے لینگر سے کہا گیا کہ وہ ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے دوبارہ درخواست دیں جس پر وہ کافی برہم ہیں۔ انہیں 12سے14ماہ کا کنٹریکٹ پیش کیا جاسکتا ہے لیکن لینگر اسے اپنے لیے آزمائشی مدت قرار دے رہے ہیں، وہ طویل معاہدہ کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور ایرون فنچ لینگر سے متعلق اچھی رائے کا اظہار کرچکے ہیں تاہم لگتا نہیں کہ وہ لینگر کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں۔