کراچی (اسٹاف رپورٹر) سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد تیسرے ایشز ٹیسٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بدھ سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا ۔ میچ کیلئے گرائونڈ کے اطراف سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس اہلکار شامل ہوتے ہیں اور انہیں اضافی اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ پولیس پہلے ہی اسٹیڈیم انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ دریں اثنا پیر کو بگ بیش کے میچ سے قبل حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ قانون میں نرمی کرتے ہوئے ٹیم سڈنی سکسرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو فائرنگ کے بعد و فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کیلئے فون دیئے گئے۔ فائرنگ کے وقت سکسرز کے کھلاڑی وارم اپ کر رہے تھے۔