• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ کی توسیع، دو نئی ٹیموں کا نیلام 8 جنوری کو اسلام آباد میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نئی ٹیموں کی نیلامی کا انعقاد کرے گا، جہاں سب سے بڑی بولی دینے والوں کو پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے حقوق پیش کیے جائیں گے ۔ اس نیلامی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور دنیا بھر کے ممکنہ سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو عالمی سطح پر رسائی حاصل ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کرچکے ہیں جو 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں منعقد ہوگی ۔ پی ایس ایل 11 کے توسیعی مرحلے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ چھ کی بجائے آٹھ ٹیموں کو میدان میں اتارا جا سکے۔ دریں اثناء نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پی ایس ایل ٹرافی کی نمائش کے موقع پر ، شدید سردی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ۔ ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر پہنچایا گیا۔ کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف ، صائم ایوب، سعود شکیل، ابرار احمد ٹرافی کے ہمراہ ٹائمز اسکوائر پر پہنچے۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اورسی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ شائقین نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر لیں فینز کا پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کیا۔

اسپورٹس سے مزید