• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے آج فتح درکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں ایشیا کپ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو منگل کو میزبان متحدہ عرب امارات کو شکست دینا ہوگی۔ پیر کو سری لنکا کے ہاتھوں مسلسل دوسرا میچ ہارنے کے بعد افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں ملائشیا کو297 رنز سے شکست دی جبکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ 90رنز سے جیتا۔ منگل کو پاکستانی ٹیم امارات اوربھارت کی ٹیم ملائشیا سے میچ کھیلے گی۔ گروپ اے سے بھارت نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیا ہے جبکہ ملائشیا کی ٹیم دو لگاتار میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ پیر کوسری لنکا نے افغانستان کے خلاف میچ دو وکٹ سے جیت لیا۔ سری لنکا کےچمیکاہینا تیگالا نے51ناٹ آئوٹ رنز بنائے اور دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش نے نیپال کوسات وکٹ سے شکست دے دی۔ گروپ بی سے بنگلہ دیش اورسری لنکا نے دو دو میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اسپورٹس سے مزید