• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ڈرامے ’دھواں‘ کے ’نوید‘ کو ڈرامہ انڈسٹری میں واپس کون لایا؟

مشہور ڈرامے ’دھواں‘ کا ایک سین
مشہور ڈرامے ’دھواں‘ کا ایک سین

مقبول ترین پاکستانی ڈرامے ’دھواں‘ میں نوید کا کردار ادا کرنے والے اصل دین خان کو ڈرامہ انڈسٹری میں واپس لانے کا کریڈٹ اداکار ہمایوں سعید کو جاتا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے 90 کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے ’دھواں‘ کو کون بھول سکتا ہے، اس ڈرامے کا ہر ڈائیلاگ، ہر کردار پاکستانیوں کو خوب یاد ہے۔

ڈرامے کا موضوع منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن پر مبنی ہے، آپریشن کرنے والی ٹیم میں عاشر عظیم، اظہر کا کردار ادا کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ نوید، واجد، داؤد اور حمید بھی شامل ہوتے ہیں۔

 کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوید (نڈو) کا کردار ادا کرنے والے اصل دین خان آج کل کس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں؟

 آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ  میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے والد کا کردار کوئی اور نہیں بلکہ اصل دین خان ادا کررہے ہیں۔

اصل دین خان کی اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے والد کے طور پر ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بنیادی طور پر ہمایوں سعید کی وجہ سے اس ڈرامے میں شامل ہوئے ہیں۔

اصل دین خان نے بتایا کہ ہمایوں سعید نے انہیں خود بلایا کہ وہ ’موسیٰ خانزادہ‘ بن کر ڈرامے میں انٹری دیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ ندیم بیگ کی صلاحیتوں سے بھی متاثر تھے اور ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید