• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی اغوا کیس کے ملزمان کا ٹرائل جیل کے اندر کرنے کیلئے سفارش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائی پروفائل دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کے فرار کا واقعہ ،سینٹرل جیل پولیس حکام کا دعا منگی کیس جیل کے اندر چلانے کی سفارش سینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو خط میں سفارش ارسال کر دی ہے کہ دعا منگی اغوا کیس میں نامزد ملزمان خطرناک ہیں، کیس میں ملوث تمام ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کیا جائے، ملزمان کو عدالتوں میں پیشی پر لے جانا سکیورٹی رسک ہے، خط میں کہا گیاہے کہ کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی کورٹ پولیس کی غفلت سے پہلے ہی فرار ہوچکا ہے، خط میں میں سفارش کی گئی ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت سے دیگر ملز مان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کیا جائے، دیگر ملزمان میں مظفر علی، فیاض احمد، وسیم راجا اور محمد طارق شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید