• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،پونے 15 کروڑ روپے کی کرنسی دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور ،پونے 15 کروڑ روپے کی کرنسی دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور ،پونے 15 کروڑ روپے کی کرنسی دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 14 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 مسافروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے کیلئے مسافر عمران ارشاد اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل پر پہنچے جن میں سے ایک مسافر ویل چیئر پر تھا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران ویل چیئر اور بیگز کو مشکوک قرار دیا، چیکنگ کے دوران ویل چیئر کی سیٹ اور بیگز میں مہارت سے چھپائی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق سامان سے مجموعی طور پر 84 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 65 ہزار پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کی گئی کرنسی کی مالیت1 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید