اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیرا عظم نواز شریف کے دست رازاور مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے خود نواز شریف سے درخواست کی ،توسیع نہ دینے پر ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری پر نواز شریف نے سب سے مشاورت کی تاہم حتمی فیصلہ ان کا اپنا تھا،ہر ادارے کو آئین و قانون کے دائرے میں کام نا چاہیے اسی میں ملک کی بھلائی ہے، آئین پر شب خون مارنے والے کو فوج کے اندر بھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا،آج بھی لوگ شہدا کے مزاروں پر جاتے ہیں لیکن ڈکٹیٹروں کی قبروں پر کوئی نہیں جاتا۔
آن لائن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سینیٹ سے بل کا پاس ہونا حکومت کی فتح نہیں بلکہ ان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو سہولت فراہم کی جنرل راحیل شریف نے اس وقت کے وزیراعظم میاں نوازشریف سے اپنے لیے خود مدت ملازمت میں توسیع مانگی تھی ، مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نواز شریف کے راستے ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں انھیں کْھل کا کام نہیں کرنے دیا گیا۔