• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہونگے، جاوید لطیف

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میںہوں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات پتہ نہیں کب ہوں، نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں واپس آ رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں وہ پاکستان میں ہوں گے۔

 سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے وقت عمران خان ہی وزیرِ اعظم تھے۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔

اہم خبریں سے مزید