میڈن ہیڈ (اورنگزیب چوہدری ) پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں قائم تحریک انصاف کی حکومتیں مکمل ناکام اور عوامی تائید و حمایت سے محروم ہو گئی ہیں پاکستان کے عوام کی نظریں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر ہیں۔ پاکستان میں آنے والا دور ایک مرتبہ پھر مسلم لیک نون کا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون آزاد کشمیرکے مرکزی رہنما سابق وزیر چوہدری محمد سعید نے میڈن ہیڈ میں مسلم لیک نون برطانیہ کے مرکزی رہنماؤں، ملک اشتیاق اعوان اور ملک وحید اعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلیوں کے باعث ملک پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان ہوا ہے پاکستان کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے اور نعرے جھوٹے نکلے ۔سابق وزیر چوہدری محمد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ کا کارکن آج بھی اپنی پارٹی نظریے اور سوچ و فکر کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے گزشتہ ا لیکشن میں مسلم لیک نون کو ایک منظم منصوبہ بندی اور دھاندلی سے شکست دی گئی میں نے میرپور میں جتنے ترقیاتی کام اپنے دور حکومت میں کروا ئے اتنے کام گزشتہ بیس سا ل میں بھی نہیں ہو ئے میری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اورعوامی تائید و حمایت سے ایک مرتبہ پھر ممبر اسمبلی منتحب ہوں گا۔ اوورسیز کشمیری میری طاقت ہیں ان سے ہمیشہ مجھے پیار و عزت ملی جو میرا قیمتی اثاثہ ہے۔ ملک اشتیاق اعوان اور ملک وحید اعظم نے گزشتہ الیکشن میں جس دلیری اور بہادری سے مسلم لیک نون کا ساتھ دیا ان پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تقریب سے میزبان ملک اشتیاق اعوان اور ملک وحید اعظم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ چوہدری سعید ایک سچے اور اچھے انسان ہیں انہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی نظریے اور پرچم کو تھامے رکھا۔ آزاد کشمیرکے آئندہ ہونے والے لوکل انتحابات میں مسلم لیک کے کارکن اتفاق و اتحاد کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ برطانیہ کے مرکزی پارٹی راہنما چوہدری جہانگیر آف لوٹن نے کہا کہ اوورسیز کشیمریوں نے ہمیشہ ملک پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئےمل جل کر کام کیا۔ ملکی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تقریب سے میڈن ہیڈ کے سابق کونسلر چوہدری الیاس، ملک راشد محمود، شکیل طاہر مغل، ملک مزمل اعوان، ملک محمد بوٹا، ملک ولید اعظم ملک رئیس اعظم سیمت دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے سابق وزیر چوہدری سعید کا میڈن ہیڈ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔