اسلام آباد (اے ایف پی، جنگ نیوز) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملوں کا مقصد پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو سبوتاژ کرنا ہے.
ایک سینئر سکیورٹی اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعے کے روز پنجگور میں آپریشن جاری رہا، اب تک 13 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملوں کا مقصد سرمائی اولمپکس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
سینئر سکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورہ چین کے موقع پر صدر شی جن پنگ کیساتھ سی پیک پر مذاکرات کریں گے اور ان حملوں کا مقصد سکیورٹی سے متعلق صورتحال پر سوالیہ نشان کھڑا کرنا ہے۔