• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیراحتساب و داخلہ نےاثاثوں اور شہریت کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کو جمع کرادیں

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) ذ رائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کی جگہ تعینات کئے گئے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے اپنے اثاثوں اور شہریت کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کو جمع کرادی ہیں.

 انہوں نے آٹھ کروڑ ستاسی لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ،مصدق عباسی صرف پاکستانی شہری ہیں کسی اور ملک کی شہریت نہیں رکھتے، مشیراحتساب اور داخلہ نےڈی ایچ اے فیز ٹو اسلام آباد میں ساڑھے تین کروڑ روپے کا مالیت کا گھر،پی ایچ اے ریزیڈینشیاء کری روڈ اسلام آباد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھر اور ایبٹ آباد کے گاؤں میں پندرہ لاکھ روپے مالیت کا گھر ظاہر کیا۔

اہم خبریں سے مزید