• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے خود کو برانڈ اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے46 فیصد غیر متفق

کراچی(نیوز ڈیسک) 46فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں خود کو برانڈ کہنے اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے اتفاق نہیں کیا۔

 لیکن 19فیصد نے اس بیان سے مکمل اتفاق کیا ۔62فیصد پاکستانیوں نے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی بڑی وجہ بھی کہا جبکہ 30فیصد نے کرپشن اور بُری کارکردگی کو جماعت کے ہارنے کی وجہ بتایا۔

 البتہ خیبرپختونخوا سے 65فیصد شہریوں نے کرپشن اور بُری کارکردگی کو صوبے میں پی ٹی آئی کی شکست کی اہم وجہ کہا۔ 61فیصد پاکستانیوں نے فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کی جانب سے کلیئر قرار دینے کے حکومتی وزراء بیان کو بھی حقائق کے منافی کہا ۔ اس کے علاوہ سانحہ مری کو بھی 77فیصد پاکستانیوں نے ناگہانی آفت قرار دیا ۔

اس بات کا انکشاف پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ہوا ۔ جس میں ملک بھرسے 2 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔ یہ سروے 13جنوری سے21جنوری 2022 کےدرمیان کیا گیا۔سروے میں وزیراعظم کے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں خود کو برانڈ کہنے اور کرپٹ نہ ہونے کے بیان سے46فیصد پاکستانیوں نے اتفاق نہیں کیا۔

 19فیصد نے اس بیان سے مکمل اتفاق کیا ۔جبکہ 30فیصد نے کسی حد تک اتفاق کیا۔4فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست کے سوال پرقومی سطح پر 62فیصد پاکستانیوں نے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کو پی ٹی آئی کی شکست کی بڑی وجہ قرار دیا۔جبکہ 30فیصد نے کرپشن اور بُری کارکردگی کو ہارنے کی اہم وجہ کہا۔

8فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔لیکن اس سوال پر خیبرپختونخوا کے شہریوں کی رائے مختلف آئی ۔ اور 65فیصد نے صوبے سے پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ کرپشن اور بُری کارکردگی کو کہا۔ جبکہ 32فیصد نے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کو ہارنے کی وجہ قرار دیا۔3فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا۔61فیصد پاکستانیوں نے فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کی جانب سے کلیئر قرار دینے کے حکومتی وزراء بیان کو بھی حقائق کے منافی کہا البتہ 30فیصد نے اسے درست قرار دیا ۔

 9 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔پلس کنسلٹنٹ نے سانحہ مری پر بھی عوام سے رائے لی ۔ جس کے جواب میں 77فیصد نے اسے ناگہانی آفت کہا لیکن 21فیصد نے سانحے کا ذمہ دار حکومتی نااہلی کو قرار دیا۔ 2فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ملک میں صدارتی نظام کے سوال پر 48فیصد پاکستانیوں نے صدارتی نظام کو مسترد کیااور پارلیمانی نظام کی حمایت میں رائے دی لیکن 26فیصد نے صدارتی نظام کو ملک کےلیے پسند کیا ۔ 26فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا۔

اہم خبریں سے مزید