• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دس شہروں میں شرح دس فی صد سے اوپر رہی۔

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 18 فی صد، لاہور میں 11 اور پشاور میں 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ شرح مظفر آباد میں 34 فیصد رہی، صوابی میں 22، حیدرآباد میں 21 اور مردان میں شرح 19 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر شرح ساڑھے نو فیصد سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں انسداد کورونا کی ویکسین لگانے کی رفتار تشویش ناک حد تک کم ہوگئی ہے، شہر میں 4 لاکھ ویکسین روزانہ کا ہدف ہے لیکن 20 فیصد افراد کو بھی روزانہ ویکسین نہیں لگ پارہی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 1 کروڑ 18 لاکھ 61 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، اب تک صرف 46 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کو ہی ویکسین کی دو ڈوز لگ سکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید