کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔بھارت نے یہ ٹورنامنٹ پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔ویسٹ انڈیز میں فائنل میں ناکام ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیمزریو نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ راج باوا نے 5 اور روی کمار نے 4 وکٹ لیے۔ جواب میں بھارت کے اوپنرز 49 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ شیخ رشید نے 50 رنز بنائے ۔ راج باوا 54 گیندوں پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے47.4 اوورز میں 6 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا۔ ہرنور سنگھ 21 رنز بنا کر اسپن وال کا نشانہ بنے ۔ انگلینڈ کی جانب سے بوئیڈن اور جیمز سیلز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔