• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں نے شاہ رخ خان کو بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کا نمائندہ قرار دیدیا

مداحوں نے شاہ رخ خان بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کا نمائندہ قرار دیدیا
مداحوں نے شاہ رخ خان بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کا نمائندہ قرار دیدیا

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ٹوئٹر صارفین نے لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پر مذہبی ہم آہنگی کا نمائندہ قرار دے دیا۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور فاتحہ پڑھ کر گلوکارہ کی میت پر پھونکی جس پر بھارت سے کچھ انتہا پسند لوگوں نے اداکار پر لتا جی کی میت پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا۔

جبکہ دوسری جانب، اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

ٹوئٹر صارفین اس موقع پر شاہ رخ خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں کہ اداکار مذہب اسلام کے پیروکار ہیں اور اُنہوں نے اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق صرف گلوکارہ کی روح کے سکون کے لیے اُن کی میت پر دعا پڑھ کر پھونکا اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

کچھ صارفین نے شاہ رخ خان کی تربیت کی تعریف کی اور اداکار کو بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کا اصل چہرہ قرار دے دیا۔















انٹرٹینمنٹ سے مزید