• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: PSP کارکنوں کا قتل، ملزمان کی اپیلیں مسترد، سزا برقرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکنوں کے قتل کے ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیلیں مسترد کر دیں اور سزا برقرار رکھی ہے۔

عدالتِ عالیہ نے سزا یافتہ ملزمان دانش اور رحیم کی اپیلیں مسترد کر دیں اور ماتحت عدالت کی جانب سے ملزمان کو دی گئی قید اور جرمانے کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ماتحت عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں، پی ایس پی کارکنان کو متحدہ لندن گروپ چھوڑنے پر جنوبی افریقہ کے گروپ نے قتل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ راشد اور مجید کے پی ایس پی میں شامل ہونے سے بانیٔ ایم کیو ایم اور ندیم نصرت ناراض تھے،جن کی ہدایت پر قتل کی سازش کی تیاری کی گئی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ساؤتھ افریقہ گروپ کے قمر ٹیڈی، بلال، عبدالرشید عرف باہو بلی نے راشد اور مجید کے قتل کی سازش تیار کی۔

سرکاری وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ ایم کیو ایم اور ندیم نصرت دیگر ملزمان سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے، 17 جولائی 2017ء کو واردات کے بعد ملزم دانش کے اکاؤنٹ میں 50 ہزار روپے بھی منتقل ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید