• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلغوزہ پیچھے رہ گیا، مونگ پھلی بازی لے گئی


عوام کے پسندیدہ ڈرائی فروٹ میں چلغوزہ پیچھے رہ گیا، مونگ پھلی بازی لے گئی۔ 50 فیصد کے قریب پاکستانیوں نے سردیوں میں مونگ پھلی کو  پسندیدہ خوراک قرار دیا۔

پلس کنسلٹنٹ سروے میں عوام کی رائے سامنے آگئی، جس کے مطابق چلغوزہ، کاجو، بادام، پستے سب پیچھے رہ گئے، مونگ پھلی سب پر بازی لے گئی۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے47 فیصد عوام نے مونگ پھلی کو سردیوں میں پسندیدہ خوراک قرار دے دیا۔

مجموعی طور پر 20 فیصد افراد کی پسند کے ساتھ مچھلی کا دوسرا نمبر رہا، جبکہ سوپ کو 16 فیصد پاکستانیوں نے تیسرے نمبر پر پسندیدہ کہا۔

خیبر پختونخوا میں 44 فیصد کے ساتھ مچھلی پہلے نمبر پر رہی۔

قومی خبریں سے مزید