اوکاڑہ ( وارث حیدری /نمائندہ جنگ)ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب حکومت کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کےلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے کرنے کیلئے آزاد ارکان اسمبلی کے ساتھ فوری روابط کی ہدایت کردی ہے رواں ہفتے اس حوالے سے پیش رفت ہو سکتی ہے ،حکومتی ممبران اسمبلی کے ساتھ بھی کسی نہ کسی عنوان سے رابطہ کیا جائے گا،اس حوالے سے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے والے احمد جواد کو اہم ذمہ دار سونپی جا سکتی ہے۔