• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا کے علاج کیلئے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی اجازت

بیجنگ(این این آئی)چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کے لیے امریکا کے دوا ساز ادارے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی مشروت اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے فائزر کی گولیاں درآمد کرنے کی مشروت منظوری دی۔ نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ پکسلووڈ گولی دو اینٹی وائرل ادویات نرما ٹریلویر اور ریٹوناویر کا مجموعہ ہے جو کورونا وائرس کی ہلکی علامات والے بالغ افراد کو دی جاتی ہے جن کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔یہ دوائی ان مریضوں کو دی جاسکتی ہے جو بڑھاپے میں ہوں یا جنہیں گردوں کی دائمی بیماریاں، ذیابیطس، دل کا عارضہ اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریاں لاحق ہوں۔انتظامی ادارے کے مطابق مریضوں کو ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ دوا لینا چاہیے اور دوا کے اثرات پر پوری نظر رکھنی چاہیے۔
یورپ سے سے مزید