جنیوا (اے ایف پی) سوئٹزرلینڈ میں تمباکو نوشی کے حوالے سے قوانین سخت کرتے ہوئے صحت کیلئے نقصان دہ تقریباً تمام اشیاء کی تشہیر پر پابندی عائد کردی گئی۔ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق، سوئٹزرلینڈ کی 26؍ میں سے 16؍ کینٹونز نے تمباکو کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔کینسر کیخلاف سوئس لیگ سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسٹیفنی ڈی بوربا نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہے، لوگوں کو احساس ہوا کہ معاشی مفادات کے مقابلے میں انسان کی صحت بہت اہم ہے۔ یاد رہے کہ دیگر امیر ممالک کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ تمباکو کی تشہیر کے معاملے میں نرم قوانین رکھتا تھا جس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ دنیا بھر کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز سوئٹرزلینڈ میں ہیں۔