• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اسٹنٹ کیس، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی جعلی اسٹنٹ کیس میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سی سی پی او اور ایف آئی اے کو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کر کے 21 مارچ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے جعلی اسٹنٹس کیس میں ملوث ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف 60 روز میں انکوائری مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور اور ایف آئی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے استفسار پر ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندے نے بتایا کہ عدالت میں کیس زیرِ سماعت ہونے کے سبب ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری کو روک دیا گیا تھا۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کس نے انکوائری کرنے سے روکا ہے؟

کمیشن کے نمائندے نے بتایا کہ جب کسی عدالت میں کارروائی ہو رہی ہو تو قانون ہے کہ اس معاملے کی انکوائری نہیں کی جاتی۔

سی سی پی او نے بتایا کہ پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔

سی سی پی او نے عدالتی حکم کی تعمیل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

قومی خبریں سے مزید