بھارتی گلوکار الوکیش لہری عرف بپی صحت کے متعدد مسائل کی وجہ سے گزشتہ شب ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے، اُنہوں نے اپنے طویل کیریئر میں بھارتی فلموں کے لیے بہت سے مقبول ترین گانے گائے۔
بپی لہری کے مقبول ترین گانوں پر ناصرف اداکاروں نے فلموں میں ڈانس کیا بلکہ فلمی مداح بھی خود کو گلوکار کے گانوں پر رقص کرنے سے نہیں روک سکے۔
69 سالہ گلوکار کے چند مقبول ترین گانے جوکہ ہر عمر کے فلمی مداحوں کی جانب سے پسند کیے گئے:
1- موسم ہے گانے کا - سُرکشا (1979)
2- یار بنا چین کہاں رے - صاحب(1985)
3- یاد آرہاہے - ڈسکو ڈانسر (1982)
4-بمبئی سے آیا میرا دوست - آپ کی خاطر (1977)
5- آووہ آووہ، کوئی یہاں آہا ناچے - ڈسکو ڈانسر (1982)
6- تمّا تمّا لوگے تمّا - تھانے دار (1971)
7- ممبئی نگریا - ٹیکسی نمبر 9211 (2006)
8- اُو لالا اُو لالا - دی ڈرٹی پکچر(2011)
اس کے علاوہ نامور بھارتی گلوکار بپی لہری نے اپنے طویل شاندار کیریئر میں کئی نامور و لیجنڈری گلوکاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں محمد رفیع، کشور کمار، لتا منگیشکر، آشا بھوسلے، علیشا چنائے اور اوشا اتھپ شامل ہیں۔
یہی نہیں بلکہ لتا منگیشکر بپی لہری کو ان کے بچپن سے جانتی تھیں اور اُنہوں نے لتا منگیشکر کے کئی ہٹ گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔