شیخوپورہ، لاہور(نمائندہ جنگ سے، کرائم رپورٹر سے)شیخوپورہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ڈی پی او شیخوپورہ شیخ فیصل مختار نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ گرفتارملزمان شعیب، اکبر اور محسن گوجرانوالہ روڈ کی آبادی شیش محل کے رہائشی ہیں، ملزم اکبر نے موبائل فون استعمال کرکے لڑکی کو اس کے گھر سے باہر سہیلی سے ملنے کے بہانے بلایا تھا۔