• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس کے اختتام پر یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر اختیار بیگ فاتح کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے،ساتھ میںہما بخاری اور آصف عظیم بھی نمایاں ہیں
انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس کے اختتام پر یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر اختیار بیگ فاتح کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے،ساتھ میںہما بخاری اور آصف عظیم بھی نمایاں ہیں

 تعلیمی ادارے ایک زمانے میں پاکستان میں کھیلوں کی نرسری ہوتے تھے مگراب یہ نرسری اجڑ چکی ہے، یہاں سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے،اس کے باوجود کچھ ادارے اپنے طور پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں،اسی حوالے سے کراچی میںایچ ای سی اور نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی انٹروارسٹی ٹی ٹی مینز چیمپئن شپ زون جی کاانعقاد کیا گیا۔ 

جس میں 13 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میں اقراء یونیورسٹی نے آئی بی اے یونیورسٹی کوناکامی سے دوچار کیا جس کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے کے لیے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ محنت اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔

مہمان خصوصی نے فاتح اقرا یونیورسٹی اور رنرز اپ آئی بی اے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ہما بخاری، محمود احمد، تراب شاہ، سلیم احمد سیکریٹری سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، آصف عظیم چیئرمین کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی موجود تھے۔

ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی کی بیٹی کی شادی کے موقع پر کے سی سی اے کے سابق عہدیداران کا پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کے ساتھ گروپ
 ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی کی بیٹی کی شادی کے موقع پر کے سی سی اے کے سابق عہدیداران کا پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کے ساتھ گروپ 

سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کیجانب سے منعقدہ ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے اعزازمیں سالانہ پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس میں کومپیکس اسپورٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید، فروٹ نیشن کے ہیڈ آف کمیونیکیشن فیصل خان، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فرح سعید، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرپرسن عالیہ احمد، جنرل سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، فنانس سیکریٹری مراد حسین اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کومپیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کو پروان چڑھانے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ہمارا ادارہ مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو انکے بین الاقوامی اور پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹس کیلئے کٹس اور کھیلوں کاسامان رعایتی قیمت پر فراہم کررہا ہے ہماراعزم ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق کھیل کا سامان فراہم کیا جائے۔

پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام کراچی ا سکول کالج یونیورسٹی گیمزکے سلسلے میں انٹر اسکول کالج یونیورسٹی باسکٹ بال چمپئن شپ میں او لیول بوائز میں پہلی پوزیشن حبیب پبلک اسکول نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سٹی ا سکول پی ایف چیپٹرنے اور تیسری پوزیشن الفا اسکول نے حاصل کی۔ 

یونیورسٹی مقابلوں میں اقرا یونیورسٹی پہلے، ای بی ایم یونیورسٹی دوسرے اور سرسید یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی ۔ اولیول میٹرک میں حبیب اسکول کے ہومان اور اقرا یونیورسٹی کی ناہیل ،اے لیول کالج میں نکسر کالج کی سائرہ لاڈی والا اور سیڈر کالج کے ایم منظور کو ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز تھے جبکہ اسپیشل گیسٹ فاطمہ نقوی اور ڈین آف لا کراچی یونیورسٹی آل سید ین تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقع پرپاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا ،ایم ریاض ،محمد رفیق اور دیگر بھی موجود تھے ۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ انسانی زندگی کے کسی بھی شعبے تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کھیلوں کے شعبوں میں کوچنگ کا انعقاد بےحد ضروری ہے۔ 

 ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر چوتھے کمشنر کراچی ونٹر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کھیلوں کے معروف شخصیت شاہدہ پروین کیانی،شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،روٹری کلب کراچی گارڈن کے صدر محمد اخلاق،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینٹر آصف عظیم، کشمیری رہنماء غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،شاہ زیب ایڈوکیٹ،اسپورٹس آرگنائزر کاشف فاروقی،اسد عباد علی،سابق ہاکی پلیئر انٹر نیشنل تنویر احمد، طارق حسین،کوچنگ کیمپ کمانڈنٹ اشرف یحییٰ،کوچ انجینئر زین العابدین،زعیمہ خاتون اور دیگر موجود تھے۔

پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ سندھ ٹائیگر نے جیت لی ۔ فائنل میں سندھ ٹائیگر نے سندھ ڈولفن کو شکست دی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر محفوظ الحق اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل اصغر بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،صدر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن شبیر احمد ، آرگنائزنگ سیکرٹری شہروز علوی ،مریم بٹ اور ریحانہ آصف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید