لاہور (جنگ نیوز) پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کرکٹرز اورآئی پی ایل میں پاکستان پلیئرزنہیں کھیلتے،مودی سرکار نے بھارت میں وہ حالات پیدا کردیے ہیں کہ کئی بھارتی شاید پاکستان کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے لیکن پاکستان میں ایسے حالات ہرگز نہیں۔ اس کا ثبوت پیر کو لاہور میں قلندرز اور زلمی کے درمیان میچ میں دیکھنے کو ملا جب ایک کرکٹ پرستار بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کی تصویر اسٹیڈیم میں لے آیا۔ پوسٹر پرکوہلی کیلئے پیغام تھا کہ میں آپ کو پاکستان میں سنچری بناتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس بات کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میں اگر کوئی شخص پاکستانی کرکٹر کا پوسٹر دکھاتا تو شاید پر اس پر غداری کا مقدمہ بن جاتا۔